پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شدت ریکٹر اسکیل پر6.0 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے،کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا،زلزلے کے جھٹکے ایبٹ آباد مالاکنڈ، اپر دیر، چترال اور خیبر ایجنسی میں بھی محسوس کئے گئے

اتوار 15 جون 2014 08:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء)خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں،ریکٹر سکیل پر شدت 6.0 ریکارڈ کی گئی۔کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا۔نجی ٹی وی کے مطابق پشاور اور مردان سمیت خیبر پختون خوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہیں۔ پشاور اور مردان کے علاوہ جن علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ان میں ایبٹ آباد مالاکنڈ، اپر دیر، چترال اور خیبر ایجنسی کے علاقے شامل ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے کے جھٹکوں بعد لوگ خوف کے مارے اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا۔محکمہ موسمیات پاکستان کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں کو ہ ہندوکش تھا۔زلزلے کی گہرائی 50کلومیٹر زیر زمین تھی۔تاہم اس دوران کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔امریکی زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر5.4 ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان کے جنوب مشرقی علاقے جرم سے 45 کلومیٹر دور تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 50 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ عنوان :