مینز ہاکی ورلڈ کپ 2014 ، بھارت نے کوریا کو 3-0 سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں نویں پوزیشن حاصل کر لی

اتوار 15 جون 2014 08:02

ہیگ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء) مینز ہاکی ورلڈ کپ 2014 ، بھارت نے کوریا کو صفر کے مقابلے میں تین گول سے ہرا کر ٹورنامنٹ میں نویں پوزیشن حاصل کر لی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ہالینڈ کے شہر ہیگ میں کھیلے گئے نویں اور دسویں پوزیشن کے میچ میں بھارت نے کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 3-0 سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کو پہلے ہاف میں 1-0 کی برتری حاصل تھی، دوسرے ہاف میں بھی بھارتی ٹیم نے عمدہ کھیل پیش کیا اور مزید دو گول سکور کرکے میچ جیت لیا، بھارت کی جانب سے اکاشدیپ سنگھ نے شاندار کھیل پیش کیا اور دو گول سکور کئے جبکہ روپندر سنگھ نے ایک گول کیا۔

متعلقہ عنوان :