شام میں عراقی سرحد کے قریب دھماکا، 30 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

اتوار 15 جون 2014 08:15

شام (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء)مشرقی شام میں عراقی سرحد کے قریب ہونے والے ایک بم دھماکے میں کم از کم 30افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے ۔ شام کے سرکاری ٹی وی چینل پر نشر ہونے والی رپورٹس کے مطابق اس حملے میں ایک اسلحہ مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 30 دہشت گرد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

یہ واقعہ عراقی سرحد سے 80 کلومیٹر دور اْس علاقے میں پیش آیا ہے، جہاں شدت پسند اسلامی گروہوں اسلامک اسٹیٹ ان عراق اینڈ شام اور النصرہ فرنٹ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

ادھر حکومت مخالفین کے ایک ترجمان نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ اس واقعے میں ایک کار استعمال کی گئی اور اس کار میں بم اسلامک اسٹیٹ ان عراق اینڈ شام کے عسکریت پسندوں نے نصب کیا تھا۔ اس ترجمان نے سرکاری خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ دھماکا ایک مارکیٹ میں ہوا اور اس میں 15 افراد ہلاک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :