سعودی عرب ، کئی ارب ریال مالیت کی ہائی سپیڈ حرمین ریلوے سروس کی پہلی لائن پر ٹرینوں کی آزمائشی آمدورفت آئندہ چھ ماہ کی مدت میں شروع ہوگی

اتوار 15 جون 2014 08:18

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء) سعودی عرب میں کئی ارب ریال مالیت کی ہائی سپیڈ حرمین ریلوے سروس کی پہلی لائن پر ٹرینوں کی آزمائشی آمدورفت آئندہ چھ ماہ کی مدت میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

سعودی اخبارکی رپورٹ کے مطابق آزمائشی سروس مدینہ منورہ اور کنگ عبداللہ اکنامک سٹی کے مابین شروع ہوگی۔ سعودی ریلوے آرگنائزیشن کے صدر خالدالشوکت نے سعودی اخبار کو بتایا کہ منصوبہ پر مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت عملدرآمد جاری ہے اور متعلقہ ادارے منصوبے کے مختلف مراحل کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مکہ، مدینہ اور ربیغ میں منصوبے پر بالترتیب70،57 اور50فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

متعلقہ عنوان :