لاہور ہائیکورٹ نے چوری کے الزام میں گرفتارپولیس کے زیر حراست دوملزمان کے ہاتھ کاٹے جانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

اتوار 15 جون 2014 08:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔15جون۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے چوری کے الزام میں گرفتارپولیس کے زیر حراست دوملزمان کے ہاتھ کاٹے جانے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا،سیشن جج وہاڑی سے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کر لی۔ ملزمان لیاقت اور غلام مصطفی کو ٹیوب ویلوں سے ٹرانسفارمرز اور بجلی کی تاریں چوری کرنے کے الزام میں پولیس نے گرفتار کر کے تشدد کا نشانہ بنایا اور دونوں ملزموں کے ہاتھ کاٹ ڈالے۔

(جاری ہے)

واقعہ کی اطلاع ملنے پر دونوں ملزموں کے رشتہ دار تھانے کے باہر اکٹھے ہو گئے اور پولیس تشدد کے خلاف زبردست نعرے بازی کی۔بورے والہ کے تھانے گگو منڈی پولیس نے متاثرہ ملزم غلام مصطفی کے والد خدا بخش کی درخواست پر تھانے کے ایس ایچ او اسلم چیمہ اور سب انسپکٹرنویداحمد کے خلاف مقدمہ درج کر لیاہے۔ اہل علاقہ میں پولیس گردی کے واقعہ کے خلاف شدید غم وغصہ پایا جا رہا ہے ۔عدالت عالیہ لاہور کے شکایات سیل نے افسوس ناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیشن جج وہاڑی سے ایک ہفتے میں تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :