چلاس،غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث عسکریت پسندوں کے خلاف سیکورٹی فورسزکاآپریشن جاری ،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پربمباری،دومشتبہ افراد گرفتار

بدھ 9 جولائی 2014 06:37

چلاس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء)سانحہ نانگاپربت میں غیرملکی سیاحوں کے قتل میں ملوث عسکریت پسندوں کے خلاف چلاس کے نواحی گاوٴں تھک موشپرسیکورٹی فورسزکاآپریشن جاری ،گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مددسے عسکریت پسندوں کے مشتبہ ٹھکانوں پربمباری اوردومشتبہ افرادکوگرفتارکرکے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔

(جاری ہے)

آپریشن کاآغازمنگل کی صبح پانچ اورچھ بجے کے درمیان ہوا،جس میں سیکورٹی فورسزگلگت بلتستان سکاوٴٹس نے حصہ لیااورگن شپ ہیلی کاپٹروں کی مددسے مشتبہ ٹھکانوں پربمباری کی گئی اورزمینی راستوں کے ذریعے پاک فوج کے جوانوں نے سارے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔

آخری اطلاعات تک آپریشن جاری ہے یادرہے کہ 22جون 2013ء کونانگاپربت میں کیمپ میں نوغیرملکی سیاحوں سمیت ایک پاکستانی سیاح کوقتل کیاگیاتھاگلگت بلتستان انتظامیہ نے واقعہ میں ملوث پانچ افرادکوگرفتارکیاتھااورواقعہ میں ملوث دیگرافرادکی گرفتاری کیلئے تھک کے علاقے مسوشپہ میں سرچ آپریشن جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :