تحریک انصاف کو ن لیگ فوبیا ہو چکا ہے، عابد شیر علی،عمران خان الیکشن ہارنے کے غم سے باہر نہیں نکلے ،شیخ رشید جمہوریت دشمن ہیں ان میں سو بندے اکٹھے کرنے کی بھی اہلیت نہیں، نجی ٹی وی سے گفتگو

بدھ 9 جولائی 2014 06:38

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء) وزیر مملکت برائے پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ وزیر مملکت پانی وبجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو نون لیگ فوبیا ہو چکا ہے جس کی وجہ سے ارسلان افتخار کے پیچھے انہیں نواز شریف نظر آتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان الیکشن ہارنے کے غم سے باہر نہیں نکلے اسی وجہ سے ان کا رویہ خیبرپختونخوا میں ایجنڈا ناکام ہونے کے باوجود غیر جمہوری ہے۔

عابد شیر علی نے کہا کہ شیخ رشید جمہوریت دشمن ہیں ان میں سو بندے اکٹھے کرنے کی بھی اہلیت نہیں۔ وزیر مملکت پانی و بجلی کا کہنا تھا کہ سحر و افطار میں لوڈ شیڈنگ ، ٹرانسمیشن لائنوں کے مسائل کی وجہ سے ہے۔ بیس سے پچیس فیصد لوڈشیڈنگ ہر حال میں رہے گی۔