برطانوی سیاستدانوں کی بچوں سے جنسی زیادتیاں، تاریخی انکوائری کا اعلان

بدھ 9 جولائی 2014 06:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء)برطانوی خاتون وزیر داخلہ ٹیریسا مے نے 1980ء کی دہائی میں ملک کے سرکردہ سیاستدانوں کی طرف سے بچوں سے مبینہ جنسی زیادتیوں اور بعد ازاں ان پر پردہ ڈالے جانے کے واقعات کی ’تاریخی انکوائری‘ کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن سے آمدہ رپورٹوں میں بتایاگیا ہے کہ وزیر داخلہ مے نے یہ اعلان بھی کیا کہ اس بارے میں بھی جامع چھان بین کرائی جائے گی کہ 80 کے عشرے میں بچوں سے جنسی زیادتیوں کے الزامات اور ان کی تفتیش کے حوالے سے بی بی سی اور نیشنل ہیلتھ سروس جیسے عوامی اداروں اور ان کے اعلیٰ اہلکاروں نے کس طرح کا رویہ اپنائے رکھا۔

Theresa May نے پارلیمان سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ’‘حکومت بچوں سے جنسی زیادتیوں کے واقعات کی مکمل تحقیقات کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گی تاکہ ذمہ داران کا تعین کیا جا سکے اور انہیں سزائیں دلوائی جا سکیں۔

متعلقہ عنوان :