افغانستان میں خودکش حملہ،6امریکی فوجیوں سمیت16افراد ہلاک

بدھ 9 جولائی 2014 06:45

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء) افغان صوبے پروان میں خود کش حملے میں چھ امریکی فوجیوں سمیت 16 افراد ہلاک، جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان صوبہ پروان میں ہونے والے خود کش حملے کے نتیجے میں کم از کم دس عام شہری اور چھ نیٹو اہلکار ہلاک ہو ئے۔ یہ رواں برس افغانستان میں تعینات غیر ملکی افواج پر سب سے جان لیوا حملہ ہے۔ منگل کے روز پیش آنے والے اس واقعے کی ذمہ داری تا حال کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔ ماضی میں طالبان عسکریت پسند اس نوعیت کے حملے کرتے رہے ہیں۔