ایبٹ آباد،مانسہرہ ،گلگت ،غذرسمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے ،کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی

بدھ 9 جولائی 2014 06:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء)ایبٹ آباد،مانسہرہ ،گلگت ،غذرسمیت ملک کے دیگرعلاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ،ریکٹرسکیل پرشدت5.4ریکارڈکی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سکردو،گلگت ،غذر،چنیوٹ ،مظفرآباد،ننکانہ ،سوات ،شانگلہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔زلزلہ پیماء مرکزکے مطابق ریکٹرسکیل پرزلزلہ کی شدت 5.4ریکارڈکی گئی ۔مرکزشمالی مغربی کشمیراورزمین میں گہرائی دس کلومیٹرتھی ،زلزلے کے جھٹکوں کے بعدلوگ خوف سے کلمہ طیبہ کاوردکرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے ،تاہم کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :