کراچی ،اسٹیٹ بینک نے منی مارکیٹ میں 26 ارب 20 کروڑ روپے شامل کردئیے

بدھ 9 جولائی 2014 06:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء) اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے منی مارکیٹ میں 26 ارب 20 کروڑ روپے شامل کردئیے۔ مرکزی بینک سے منگل کو جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوپن مارکیٹ آپریشن کے تحت منی مارکیٹ میں 3 روزہ کے لئے 9.91 فیصد ریٹ آف ریٹرن کے حساب سے 26 ارب 20 کروڑ (26200 بلین) روپے شامل کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

اوپن مارکیٹ آپریشن میں 13 بولی دہندہ نے شرکت کی جن میں سے 7 بولی دہندہ کی بولیوں کو منظور کیا گیا۔ اعداد وشمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ مرکزی بینک نے 9.99 فیصد تا 9.35 فیصد کی رینج کے حساب سے 56 ارب 20 کروڑ (56200 بلین) روپے کی پیشکش مقرر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :