فرانسیسی کمپنی کارفور کا بھارت میں تمام شاخیں بند کرنے کا فیصلہ

بدھ 9 جولائی 2014 06:53

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء)ریٹیلنگ کے شعبے کی بہت بڑی فرانسیسی کمپنی کارفور نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال ستمبر کے آخر میں بھارت میں اپنی تمام پانچوں ہول سیل کیش اینڈ کیری مارکیٹیں بند کر دے گی۔ غیرملکی خبررساں ادارے مطابق پیرس سے موصولہ رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ کارفور نے اپنے اس فیصلے کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

(جاری ہے)

2012ء میں کارفور کو بھارت میں اپنے کاروبار سے 28 ملین یورو کی آمدنی ہوئی تھی۔

فرانسیسی میڈیا نے کارفور کے اس فیصلے کا تعلق بھارت میں ہندو قوم پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی انتخابی کامیابی سے بتایا ہے۔ اس وقت بر سر اقتدار بی جے پی کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ بھارت کی بہت بڑی ریٹیل مارکیٹ کو غیر ملکی کمپنیوں کے لیے کھولنے کے خلاف ہے۔ کارفور نے بھارت میں اپنی پہلی شاخ 2010ء میں کھولی تھی۔

متعلقہ عنوان :