بھارت نے 290 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنیوالے براہموس سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا

بدھ 9 جولائی 2014 06:45

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء) بھارت نے 290 کلو میٹر فاصلے تک مار کرنیوالے براہموس سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق دفاعی ادارے کے ڈائریکٹر ایم وی کے ای پراساد نے بتایا کہ اڑیسہ میں دفاعی ادارے سے 290 کلو میٹر تک مار کرنیوالے براہموس سپر سانک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل تین سو کلو گرام وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ یہ میزائل زمین سے زمین تک اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :