پاک فوج اس وقت پاکستان کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے‘شہباز شریف ،دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں‘دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سدباب کیلئے طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ معاشرتی، سماجی اور معاشی اقدامات بھی کرنے ہوں گے ،وزیراعلیٰ کی بیجنگ میں چینی میڈیا سے گفتگو

بدھ 9 جولائی 2014 07:03

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔9جولائی۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ پاکستان کی مسلح افواج اس وقت وطن عزیز کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں ۔ دہشت گردی کے خاتمے کے بغیر کسی شعبے میں ترقی ممکن نہیں۔

(جاری ہے)

منگل کوبیجنگ میں چینی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کے سدباب کیلئے طاقت کے استعمال کے ساتھ ساتھ معاشرتی، سماجی اور معاشی اقدامات بھی کرنے ہوں گے۔انتہا پسندی کی موجودہ صورتحال کو 80ء کی دہائی میں کئے جانے والے فیصلوں سے علیحدہ کر کے نہیں دیکھا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :