چین میں آئل ٹینکر اور بس کی ٹکر میں 43 افراد ہلاک 6 زخمی

پیر 21 جولائی 2014 05:55

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء ) چین میں آئل ٹینکر اور بس کی ٹکر میں 43 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ژن ہوا کا کہنا ہے کہ یہ حادثہ ایک آئل ٹینکر اور بس کے درمیان یہ تصادم جنوبی صوبہ حنان میں پیش آیا۔

(جاری ہے)

دونوں کی ٹکر ہوتے ہی آگ بھڑک اٹھی اور دونوں گاڑیاں جل کر راکھ ہو گئیں جس کے نتیجے میں 43 افراد ہلاک اور چھ زخمی ہو گئے ہیں۔ مرکزی شاہراہ پر ہونے والے اس حادثے میں تین دیگر گاڑی بھی تصادم کا شکار ہوئیں۔ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں پانچ گھنٹے لگے۔ اس حادثے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ گذشتہ ہفتے بھی صوبہ حنان میں ایک بس نالے میں گرنے سے 11 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں آٹھ بچے بھی شامل تھے ۔

متعلقہ عنوان :