اسرائیلی حکومت کا غزہ جنگ کی کوریج کرنے والے غیرملکی صحافیوں کو انتباہ ،رپورٹنگ کے دوران زخمی ہونے پرصہیونی ریاست ذمے دار نہیں ہوگی،سرکاری پریس آفس

پیر 21 جولائی 2014 05:50

یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)اسرائیلی حکومت کے پریس دفتر نے غزہ کی پٹی میں جنگ کی کوریج کرنے والے غیرملکی صحافیوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ وہاں ان کے تحفظ کا ذمے دار نہیں ہوگا۔اسرائیلی حکومت کے پریس دفتر نے ایک ای میل بیان میں کہا ہے کہ ''غزہ اور اس کے نواحی علاقے میدان جنگ ہیں،وہاں لڑائی کی کوریج کرنے والے صحافیوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

فیلڈ رپورٹنگ کے دوران کسی کے زخمی یا نقصان کی صورت میں اسرائیل ذمے دار نہیں ہوگا''۔یہی پریس دفتر اسرائیل میں کام کرنے والے غیرملکی میڈیا سے وابستہ صحافیوں کو ایکریڈیشن کارڈ جاری کرتا ہے اور ان میں سے بہت سے صحافی فلسطینی علاقوں میں رونما ہونے والے واقعات کو بھی کوّر کرتے ہیں۔اس دفتر نے صحافیوں کو تحفظ کی کوئی ضمانت دینے بجائے الٹا اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ صحافیوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کررہی ہے۔بہت سے غیرملکی صحافی اسرائیلی فوج کی 8 جولائی سے فلسطینیوں پر مسلط کردہ جنگ کی کوریج کے لیے غزہ پہنچے ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :