دنیا بھر میں ہر روزایک ہزار مسلمانوں کو قتل ہو تے ہیں ‘ ترک مذہبی رہنما کا دعو یٰ ، 90فیصد قاتل بھی مسلمان ہی ہیں،اسلامی دنیا کواسلامی تہذیب کی اعلی درجے کی اقدار کو بحال کرنے کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے‘ پروفیسر ڈاکٹر مہمت گومز

پیر 21 جولائی 2014 05:51

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء) ترکی کے مذہبی سربراہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں روزانہ ایک ہزار مسلمانوں کو قتل کردیا جاتا ہے اور ان کے 90فی صد قاتل بھی مسلمان ہی ہیں۔ ترک اخبار ”حریت ڈیلی نیوز “ کے مطابق مذہبی امور کے ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نہ صرف شام اور عراق ، بلکہ لیبیا، پاکستان، افریقہ اور میانمار میں مسلمانوں کو ان کے اپنے بھائی ہی قتل کر رہے ہیں۔

استنبول میں منعقدہ عالمی اسلامی مفکرین کی ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر مہمت گومز نے کچھ اعداد وشمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی دنیا کواسلامی تہذیب کی اعلی درجے کی اقدار کو بحال کرنے کی مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے۔بغداد اور دمشق سمیت اسلامی دنیا کے کئی علاقوں میں مصائب، تشدد اور تنازعات ہر مسلمان کے دلوں کو گہرا زخمی کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

بوکو حرام اور آئی ایس آئی ایل جیسی مذہبی تنظیمو ں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ واقعات جدید زمانے میں اسلامی تہذیب کو زنگ آلود کر رہے ہیں۔اسلامی دنیا کی ان دھندلی اقدار کو بحال کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اسلامی دنیا میں امن کے فروغ کے لئے دس رکنی گروپ کا اعلان کیا۔ یہ رابطہ گروپ ان تنازعات میں گھرے علاقوں میں امن کے فروغ کے لئے حکومتوں ،پارلیمانی رہنماوں،عالمی اداروں،مذہبی گروپوں، تعلیمی اور سائنسی حلقوں سے ملاقات کریں گے۔ استنبول کانفرنس 17 جولائی سے 19 جولائی کے درمیان منعقد ہوئی جس میں 32 مختلف ممالک سے اسلامی شخصیات نے نمائندگی کی۔

متعلقہ عنوان :