شکایات کا ازالہ،ارکان اسمبلی اپنے سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس ٹوکن مشین کے ذریعے جمع کرائینگے، ٹوکن مشین یواین ڈی پی کے تعاون سے نصب ہو ئی ہے،ذرائع

پیر 21 جولائی 2014 05:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں اراکین اسمبلی سوالات اور تجوجہ دلاو نوٹس ٹوکن مشین کے ذریعے جمع کرائیں گے جس سے ارکان اسمبلی کی شکایات دور ہوجائیں گی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ارکان قومی اسمبلی نے سپیکر قومی اسمبلی سردار یاز صادق سے سوالات اور توجہ نوٹسز کی تاخیر کی شکایا ت نوٹ کراتے تھے جس پر سپیکر نے سوالات اور توجہ دلاو نوٹس جمع کرانے کے لیے ٹوکن مشین نصب کرانے کا فیصلہ کیا ہے جو اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے کام کرنا شروع کر دے گی۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹوکن مشین یواین ڈی پی کے تعاون سے نصب ہو ئی ہے۔

متعلقہ عنوان :