مضاربہ سکینڈل، نیب کی 13ملزمان کیخلاف ریفرنس دائر کرنیکی منظوری

پیر 21 جولائی 2014 05:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)قومی احتساب بیورو نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عوام کو گمراہ کرنے اور بدعنوانی پر 13ملزمان کے خلاف اربوں روپے کے مضاربہ سکینڈل میں مزید دو ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی ہے۔اتوار کے روز راولپنڈی میں ادارے کے ایک اجلاس میں ان ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔پہلا ریفرنس میزبان ٹریڈنگ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو غلام رسول ایوبی اور اس کے شریک جرم تین ساتھیوں کے خلاف دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔

(جاری ہے)

نیب کو عام لوگوں کی اٹھائیس سو سے زائد شکایات موصول ہوئیں کہ ملزمان نے میزبان سٹوروں میں اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر دو ارب پچانوے کروڑ روپے کا غبن کیا ہے اور تیس سے پچاس فیصد پرکشش منافع کا وعدہ کیا۔ بعد میں اْنہوں نے منافع اور اصل رقم کی ادائیگی سے انکار کردیا۔دوسرے ریفرنس کی منظوری الواسع گروپ کے چیف ایگزیکٹیو شبیر احمد سمیت نو افراد کے خلاف دی گئی جنہوں نے اسلامی سرمایہ کاری کے نام پر عام لوگوں کو انچاس کروڑ روپے ے محروم کردیا۔ملزم شبیر احمد ٹیکسلا میں ماڈل ٹاؤن کی جامع مسجد البدر میں خطیب تھا۔

متعلقہ عنوان :