نوابشاہ ، سکرنڈ بائی پاس پر آئل ٹینکر اور تیز رفتار ٹرالر میں ہولناک تصادم ، آتشزدگی سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق ، چار زخمی

پیر 21 جولائی 2014 05:37

نواب شاہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء) نوابشاہ میں سکرنڈ بائی پاس پر آئل ٹینکر اور تیز رفتار ٹرالر میں ہولناک تصادم کے نتیجے میں پیدا ہونے والی آتشزدگی سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز نواب شاہ میں سکرنڈ بائی پاس قومی شاہراہ پر تیز رفتار ٹرالر آئل ٹینکر سے ٹکراگیا جس کے نتیجے میں بہت بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی جس کی وجہ سے پانچ افراد جھلس کر جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے نوابشاہ سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ آگ کی شدت کے باعث پیچھے سے آنے والی چار گاڑیوں سمیت ایک مزدا گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں مزدا گاڑی میں موجود 150 بکریاں جل کر خاکستر ہوگئیں۔

متعلقہ عنوان :