پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں دھڑے بندی برقرار،دھڑے بندی کے باعث کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی متاثر ہونے لگی

پیر 21 جولائی 2014 05:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں دھڑے بندی برقرار‘ ایسوسی ایشن میں دھڑے بندی کے باعث کھلاڑیوں کی مجموعی کارکردگی متاثر ہونے لگی جبکہ ایسوسی ایشن میں دو گروپوں کے باعث عالمی سطح پر بھی پاکستان کی ساکھ خراب ہونے لگی ہے اور پاکستان واحد ملک بن گیا ہے جہاں اس وقت دو متوازی ایسوسی ایشنز موجود ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حکومت کی عدم توجہی کے باعث پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن میں موجود دھڑے بندی ختم نہ کی جاسکی۔

(جاری ہے)

اس تقسیم کے باعث جہاں ایک طرف ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کو تیاری کروانے سے عاری ہے تو وہیں پر عالمی سطح پر بھی ملک کی ساکھ خراب ہورہی ہے۔ پاکستان اس وقت دنیا کا واحد ملک بن چکا ہے جہاں دو متوازی اولمپک ایسوسی ایشنز موجود ہیں اور دونوں گروپ اس بات کے دعویدار ہیں کہ وہ اصل نمائندے ہیں تاہم اس ساری صورتحال کا نقصان قومی کھلاڑیوں کو پہنچ رہا ہے اور اس لڑائی اور تقسیم کی وجہ سے کھلاڑیوں کی پریکٹس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی بلکہ اہم قومی کھلاڑیوں کو اس مرحلے کے دوران عالمی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں بھی نہیں بھیجا جاسکا۔

متعلقہ عنوان :