حلیمہ انیق کے خودکشی ،چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی برہم، معاملے کی جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں،پولیس نے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ،دیگر کھلاڑیوں کے انٹرویوز کا فیصلہ

پیر 21 جولائی 2014 05:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)ملتان میں ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی حلیمہ انیق کے خودکشی کیس کی تحقیقات میں سستی پر چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی برہم‘ معاملے کی جلد انکوائری مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔پولیس نے بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور اس ہفتے کے دوران حلیمہ انیق کی دیگر ساتھی کھلاڑیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

باخبر ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے جواں سال کرکٹر حلیمہ انیق کی خودکشی کے واقعہ سے متعلق تحقیقات میں سستی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داران کو جلد از جلد تحقیقات مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی نے تحقیقات میں پیشرفت نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس واقعہ سے پی سی بی کی بدنامی ہوئی ہے اور اس کے پس پردہ جو بھی عناصر ہیں انہیں بے نقاب کرکے جلداز جلد انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔ دوسری جانب حلیمہ قتل کیس میں پولیس نے تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا ہے اور اس ہفتے کئی دیگر کھلاڑی اور حکام کے بیانات بھی ریکارڈ کئے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :