رائے ونڈ، پنڈ آرائیا ں میں ہلاک دہشت گردوں کے ساتھی ذوالفقار کا بھائی اور بہنوئی پاکپتن کے نواحی گاؤں سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل

پیر 21 جولائی 2014 05:37

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)رائے ونڈکے قر یب پنڈ آرائیا ں میں ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے ساتھی ذوالفقار کا بھائی اور بہنوئی پاکپتن کے نواحی گاؤں 57/SPسے خفیہ اداروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گزشتہ کچھ عرصہ قبل لاہوررائے ونڈ قریب پنڈ آرائیا ں میں مارے جانے والے دو دہشت گردوں محمد طفیل اور اقصن کے ساتھی ذوالفقار کے بھائی افتخار اور بہنوئی طارق کو ضلع پاکپتن کے گاؤں 57ایس پی تھانہ ملکہ ہانس کے علاقہ سے خفیہ اداروں نے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ذوالفقار لاہور میں محنت مزدوری کے سلسلہ میں گیا تھا اور دہشت گردی کی تربیت نامعلوم مقام سے حاصل کر کے مختلف دہشتگردی کی کاروائیوں میں مصروف تھا ۔کچھ عرصہ سے ذوالفقار روپوش ہو چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :