راناثناء اللہ مسلم لیگ ن کے ناراض رہنماؤں کی فہرست میں شامل،جاوید ہاشمی پارٹی چھوڑ گئے،چوہدری نثار کو شہبازشریف نے بچالیا،رانا کا کیا ہوگا؟سوال

پیر 21 جولائی 2014 05:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔21جولائی۔2014ء)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ناراض سینئر رہنماؤں کی فہرست میں جاوید ہاشمی اور وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے بعد اب سابق صوبائی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان بھی شامل ہو گئے جبکہ جاوید ہاشمی ناراضگی کی وجہ سے پارٹی چھوڑ گئے ۔وزیر داخلہ کو منا لیا گیا اب صوبائی وزیر قانون کا کیا مستقبل ہے یہ سوال سیاسی حلقوں میں ان دنوں زیرگردش ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نواز کے لئے سابق فوجی آمر پرویز مشرف کا دور بھاری نہیں رہا جتنا جمہوری دور میں مسلم لیگ نواز کی سینئر قیادت ناراض ہوئی ہے۔مسلم لیگ(ن) کے رہنما جاوید ہاشمی کے قیادت پہلے اختلاف ہوئے جو اس طرح پر چلے گئے۔انہیں پارٹی چھوڑنا پڑی اس کے بعد وزیر داخلہ چوہدری نثار علی کے اختلاف ہوئے جو وزیر اعلی شہباز شریف نے انہیں راضی کیا۔اب صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ بھی ناراض ہیں اب دیکھنا یہ ہے کہ انہیں شہباز شریف مناتے ہیں یا پھر ان کے ساتھ بھی جاوید ہاشمی جیسا سلوک ہوتا ہے۔