پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 21 تک کی آسامیوں پر بھرتی کی پالیسی بہتر بنانے کا فیصلہ، اسامیوں کیلئے اگر ایک کیس میں امیدواروں کی درخواستیں 10 سے کم ہونگی تو کمیشن یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ سکریننگ ٹیسٹ (MCQ)کمپوزیشن اور امیدواروں کو براہ راست انٹرویو کیلئے بلا لے، تاہم اشتہار میں دی گئی اہلیت اور شرائط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا

بدھ 23 جولائی 2014 06:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء) وفاقی پبلک سروس کمیشن نے وزارتوں اور ڈویڑن کی گریڈ 16 سے 21 تک کی آسامیوں کیلئے عمومی بھرتی کی پالیسی کو بہتر بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ گریڈ 16 سے 17 کی اسامیوں کیلئے اگر ایک کیس میں امیدواروں کی درخواستیں 10 سے کم ہونگی تو کمیشن یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ سکریننگ ٹیسٹ (MCQ)کمپوزیشن اور امیدواروں کو براہ راست انٹرویو کیلئے بلا لے, تاہم اشتہار میں دی گئی اہلیت اور شرائط کو ملحوظ خاطر رکھا جائے گا۔

جو امیدوا اہل تصورہوں گے ان میں سے ایک پوسٹ کیلئے پانچ امیدوار وں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔ اگر اسامیاں فی پوسٹ دویا اس سے زیادہ ہوں، تاہم فی کس ا یسامیاں دو سے زیادہ ہونے کی صورت میں فی پوسٹ تین امیدوار بلائے جائیں گے اور کوٹہ ملحوظ رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

جن پوسٹوں کیلئے ٹیسٹ نہیں ہے ان میں فنانشل میرٹ لسٹ انٹرویو میں لئے گئے مارکس پر بنے گی، جبکہ سکریننگ ٹیسٹ اور انٹرویو کی صورت میں دونوں کے مجموعی مارکس کو بنیاد بنایا جائے گا۔

گریڈ 18 اور 19 کی ا یسامیوں کیلئے بھی یہی پالیسی ہے اگر امیدوا ر وں کی تعداد فی کس 10 سے زیادہ ہے تو سکریننگ ٹیسٹ ہوگا جو MCQ اور کمپوزیشن پر مشتمل ہوگا۔ اگر امیدوا رو ں کی تعداد 10 سے کم ہے تو تمام امیدوار جہاں سکریننگ ٹیسٹ لیا گیا ہو اس میں سے اہل امیدوار ایک تحریری امتحان میں بیٹھیں گے اور100نمبروں کے دو پرچے دیں گے۔ 20 نمبر کا مضمون اور 50کی کمپوزیشن گرامر اور تر جمہ وغیرہ ہوگا۔

پیپر عام گریڈ 18اور 19کی عمومی ا یسامیوں کیلئے ہوگا۔ دوسرا پیر جنرل مینجمنٹ پوسٹ کیلئے ہوگا۔ جس میں 50 نمبر پبلک ایڈ منسٹریشن اینڈ ا یف مینجمنٹ کے ہوں گے۔ 50نمبر ہیومن ریسورس، فنانشل مینجمنٹ، کوالٹی مینجمنٹ اور انفارمشن ٹیکنالوجی کے ہوں گے یا پروفیشنل یا ٹیچرز کی پوسٹوں کیلئے جو 100 نمبروں کا پرچہ ہوگا۔ اس میں 20نمبر پبلک ایڈمنسٹریشن ہیومن ریسورس اور فنانشل مینجمنٹ کے ہوں گے جبکہ 80 مارکس کا پرچہ اس سبجیکٹ سے متعلق ہوگا۔

گریڈ 18اور 19کی وہ ا یسامیاں جس میں انتظامی تجربہ درکار نہیں ہے مثلاً اسسٹنٹ پروفیسر، ایسوسی ایٹ پروفیسر، ڈاکٹرز سپیشلسٹ جیسا کہ انکالوجی، نیفرالوجی، ٹیچنگ وغیرہ میں 100نمبر کا دوسرا پرچہ اس کی متعلقہ کوالی فیکیشن کے سبجیکٹ سے متعلق ہوگا۔ فائنل میرٹ لسٹ تحریری امتحان اور انٹرویو کے مجموعی مارکس پر ہو گی۔ سکریننگ ٹیسٹ میں کم از کم 25فیصد نمبر لینا ضروری ہوں گے جس کے بعد وہ گریڈ 18 اور 19 میں تحریری امتحان میں حصہ لینے کا اہل ہوگا۔

گریڈ 18اور 19کیلئے MCQ کا ریزلٹ ایک ہفتہ میں بتایا جائے گا۔ البتہ گریڈ 16اور 17 میں تین ہفتے لگیں گے۔ گریڈ 20اور 21کی پوسٹوں کیلئے جو پالیسی بنائی گئی ہے اس کے مطابق 100 امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ ہوگا جس میں مضمون یا متعلقہ شعبے سے متعلق کیس اسٹڈی دیا جائے گا۔کم از کم 50فیصد نمبر لینے والا کوالیفائی کرے گا۔ کوالیفائی کرنے والے امیدواروں کو انٹرویو کیلئے بلایا جائے گا۔ فائنل میرٹ لسٹ زبانی اور تحریری امتحان کی مجموعی کارکردگی پر ہو گی۔