یمن،القاعدہ کی بدعنوان حکام کے ہاتھ کاٹنے کی دھمکی،مشرقی صوبہ حذرالموات میں پمفلٹس تقسیم

بدھ 23 جولائی 2014 06:53

عدن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)القاعدہ نے جنوب مشرقی صوبہ حذرالموات میں بدعنوان حکام کے ہاتھ کاٹنے کی دھمکی دی ہے جہاں جہادی اپنے سخت گیر اسلامی شریعہ قانون کو نافذ کرنے کیلئے کوششیں کر رہے ہیں۔انصار الشریعہ جس نام کے ساتھ یمن میں کچھ وقت کیلئے القاعدہ کام کرتی رہی ہے،کے دستخطوں سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حذرالموات میں امریکی ایجنٹوں کے خاتمے اور جادوگروں اور جادو کرنے والوں کے خاتمے کے بعد ہم تمام کرپٹ حکام پر زوردیتے ہیں کہ ہم انہیں اغواء کرکے ان کے ہاتھ کاٹ کر اللہ کے قانون کا نفاذ کریں گے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بیان پملفٹس پر چھاپ کر صوبے میں تقسیم کیا گیا ہے۔رواں ہفتے کے اوائل میں نیٹ ورک کے ارکان نے اسی طرح کے پمفلٹس تقسیم کئے تھے جن میں خواتین کو منع کیا گیا تھا کہ وہ محرم کے بغیر گھروں سے باہر نہ نکلیں اوردھمکی دی تھی کہ جو شریعت کی خلاف ورزی کرے گا اسے سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

عرب خطے میں القاعدہ یا اے کیو اے پی یمن کے متعدد علاقوں میں سرگرم ہے،جس میں 2011ء کی احتجاج تحریک جس کے نتیجے میں سابق صدر علی عبداللہ صالح کی معزولی عمل میں آئی کے دوران مرکز کی اتھارٹی کی کمزوری کا فائدہ اٹھایا تھا،اے کیو اے پی کو امریکہ جہادی نیٹ ورک کا خطرناک ترین گروپ قرار دیتا ہے جو امریکہ کے خلاف ناکام حملوں میں ملوث رہا ہے۔

سیکورٹی فورسز پر معمول کے مطابق حملے کرنے کے علاوہ اے کیو اے پی نے جادوگری یا ہم جنس پرستی کے الزام میں اسلامی قانون کے مطابق متعدد لوگوں کو قتل بھی کیا ہے۔اس نے چوری کے الزام میں متعدد شہریوں کے ہاتھ بھی کاٹے ہیں۔

متعلقہ عنوان :