آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،آسٹریلوی ٹیم پہلی ، جنوبی افریقہ دوسرے ، اور پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان ہے ، جنوبی افریقہ سری لنکا کیخلاف میچ ڈرا کرنے پر پہلے پوزیشن پر آجائے گی ،بیٹنگ میں اے بی ڈویلیئرز بدستور پہلے نمبر پر قابض ، ہاشم آملہ تنزلی کے بعد پانچویں جبکہ مصباح الحق چھٹے نمبر پرموجود ہیں ، باؤلرز میں ڈیل سٹین پہلے نمبر پر موجود ہیں ،سعید اجمل پانچویں نمبر پر ہیں

بدھ 23 جولائی 2014 06:45

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء) بھارت اور انگلینڈ کے دوسرے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے نئی رینکنگ جاری کردی۔ دوسری پوزیشن پرموجود افریقی ٹیم، سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ ڈرا کھیلنے پرپہلی پوزیشن پر قبضہ جمالے گی۔بھارت ،انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کے بعد آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی۔ آسٹریلوی ٹیم ایک سو تیئیس پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پرموجود ہے۔

جنوبی افریقا کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرانمبرہے۔

(جاری ہے)

سری لنکا جنوبی افریقا دوسراٹیسٹ ڈرا ہونے پر افریقن ٹیم پہلی پوزیشن پر ترقی کرجائے گی۔بیٹنگ میں جنوبی افریقا کے اے بی ڈی ویلیئرزبدستور پہلے پوزیشن پر موجود ہیں۔ خراب کارکردگی پر ہاشم آملہ دو درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ رینکنگ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق چھٹی پوزیشن پربراجمان ہیں۔بولنگ میں جنوبی افریقہ کے ڈیل اسٹین بدستور پہلے نمبر قبضہ جمائے ہوئے ہیں جبکہ پاکستان کے سعید اجمل کی پانچویں پوزیشن برقرارہے۔