خواجہ آصف کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات،توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال، دونوں ملک توانائی تعاون کیلئے مشترکہ کمیشن قائم کرینگے، ستمبر میں وزیراعظم شریف کے دورے کے موقع پر تعاون کے اہم معاہدوں پر دستخط متوقع

بدھ 23 جولائی 2014 07:14

بشکک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ محمد آصف نے تاجکستان کے صدر ایموالی راحمون سے ملاقات کی اور توانائی کے شعبے میں پاکستان اور تاجکستان کے درمیان دو طرفہ تعاون سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا،ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں عہدیداروں نے کاسا ایک ہرار پراجیکٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا،خواجہ آصف نے تاجک وزیرخارجہ سراج الدین اسلوف کے ساتھ بھی ملاقات کرکے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا،تاجکستان اور پاکستان توانائی تعاون کیلئے مشترکہ کمیشن قائم کرینگے جبکہ ستمبر میں وزیراعظم محمد نواز شریف کے تاجکستان کے دورے کے موقع پر تعاون کے متعدد اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔

متعلقہ عنوان :