بے نظیربھٹوقتل کی ذمہ داری قبول کرنے والاکمانڈرمصطفی ابوزیدشمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا،القاعدہ کی تصدیق،حملے میں ہلاک ہونے والے باقی پانچ بھی اہم رہنماتھے،القاعدہ کی ذیلی تنظیم فتح کمیٹی کے سربراہ کا سماجی ویب سائٹ پر پیغام ،پاکستانی وامریکی حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی

بدھ 23 جولائی 2014 07:20

پشاور،دمشق(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)القاعدہ نے تصدیق کی ہے کہ بے نظیربھٹوقتل کی ذمہ داری قبول کرنے والاکمانڈرمصطفی ابوزیدشمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیاہے ،10جولائی کوکئے گئے حملے میں ہلاک ہونے والے باقی پانچ بھی اہم رہنماتھے ،پاکستان اورامریکی حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دتہ خیل میں 10جولائی کوہونے والے حملے کے حوالے سے القاعدہ نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں مارے جانے والے افرادالقاعدہ کے اہم کمانڈرتھے ۔

ڈرون حملہ طالبان حافظ گل بہادرکے زیراثرعلاقے میں کیاگیا۔جوالقاعدہ مقامی نیٹ ورک ،طالبان کاگڑھ شمارہوتاہے ،

اہم رہنماوٴں کی ہلاکت کادعویٰ کرتے ہوئے شام میں القاعدہ کی ذیلی تنظیم فتح کمیٹی کے سربراہ نے سماجی ویب سائٹ پرایک پیغام میں کہاکہ دس جولائی کوہونے والے امریکی ڈرون حملے میں ان کے چھ اہم رہنماشامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ہلاک ہونے والوں میں القاعدہ کے چیف آپریشنل کمانڈراسامہ بن لادن کاقریبی ساتھی اور2007ء میں راولپنڈی میں بے نظیربھٹوکے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والامصطفیٰ ابوزیدبھی شامل ہے ۔

ہلاک ہونے والے 3افرادکے نام ناجل مکھی ابوعبدالرحمن کویتی اورفیض خالدہی بتائے گئے ہیں ۔پاکستان اورامریکہ کی طرف سے القاعدہ کے رہنماوٴں کی ہلاکت کے حوالے سے اب تک کوئی ردعمل نہیں آیا

متعلقہ عنوان :