پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر عملدرآمد کے لیے ایران کو نئی پیشکش کردی

بدھ 23 جولائی 2014 07:10

تہران(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء) پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر عملدرآمد کے لیے ایران کو نئی پیشکش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایران کے نائب وزیر پٹرولیم برائے عالمی امور اور علی ماجول نے منگل کو تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ پاکستان نے اپنی حدود میں پائپ لائن تعمیر کرنے کے لیے ایران سے دو ارب ڈالر مانگے ہیں انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایران کے وزیر تیل بیجان نامود کو حال ہی میں نئی پیشکش کی ہے جس میں پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن کسی تعمیر کا کام تیز کرنے کے لیے تجاویز پیش کی ہیں انہوں نے تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :