مکہ مکرمہ ،حرم میں خنجر حملے میں زخمی اہلکار تیزی سے روبہ صحت ہونے لگا،میں چار سال سے بیت اللہ میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتا رہا، میری کسی کے ساتھ کوئی مخاصمت یا لڑائی جھگڑا نہیں ہوا، تیزی کے ساتھ صحت مند ہو رہا ہوں ،بہت جلد اپنے فرائض منصبی دوبارہ شروع کر دوں گا،شاھر الحتیرشی الھذلی

بدھ 23 جولائی 2014 06:53

مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)حرم پاک میں کچھ عرصہ قبل خنجر حملے میں زخمی ہونے والا اہلکارتیزی سے روبہ صحت ہونے لگا۔ سیکیورٹی اہلکار شاھر الحتیرشی الھذلی کا کہنا ہے کہ میں معمول کے مطابق حرم میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دے رہا تھا کہ اچانک ایک شخص نے پیٹھ سے مجھ پر خنجر کے پے درپے تین حملے کیے جس کے نتیجے میں مَیں گر پڑا۔

کچھ ہی فاصلے پر موجود میرے دوسرے ساتھیوں نے مجھے سنھبالنے کے ساتھ ساتھ حملہ آور کو بھی قابو کر لیا۔

(جاری ہے)

بستر علالت پر عرب ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کی تفصیلات بتائیں اہلکار نے بتایا کہ میں چار سال سے بیت اللہ میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتا رہا۔ اس دوران میری کسی کے ساتھ کوئی مخاصمت یا لڑائی جھگڑا نہیں ہوا۔

ایک سوال کے جواب میں زخمی سیکیورٹی اہلکار نے کہا کہ میں تیزی کے ساتھ صحت مند ہو رہا ہوں اور بہت جلد اپنے فرائض منصبی دوبارہ شروع کر دوں گا۔واضح رہے کہ مسجد حرام وہ مقدس مقام ہے جہاں اگر بدترین دشمن بھی پناہ لے تو وہ محفوظ و مامون سمجھا جاتا ہے لیکن کچھ ایسے بدبخت اور فاترالعقل لوگ آج بھی موجود ہیں جو اس مقدس مقام کی حرمت کا کوئی پاس نہیں رکھتے۔

متعلقہ عنوان :