پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت اپنا ہر انتخابی وعدہ ایفا کر رہی ہے،پرویز خٹک ، بجٹ میں عوام کوسستے آٹے اور گھی کا خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا تھاجسے آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، بیمہ پالیسی کے تحت حادثاتی موت پر ایک لاکھ روپے اور طبعی موت کی صورت میں 50ہزار روپے پسماندگان کو ادا کئے جائینگے صوبائی حکومت ان خاندانوں کے لئے ہیلتھ پالیسی کے اجراء پر بھی غور کر رہی ہے، پشاور میں سستا آٹا اور گھی کی افتتاحی تقریب سے خطاب
بدھ 23 جولائی 2014 06:45
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت اپنا ہر انتخابی وعدہ ایفا کر رہی ہے ہم نے نہ صرف کرپشن کے خاتمے اور نظام کی تبدیلی کے مشن میں واضح کامیابی حاصل کی بلکہ عوام کامعیار زندگی بہتر بنانے اور بالخصوص غریب لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہے ہیں ہم نے بجٹ میں عوام کوسستے آٹے اور گھی کا خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا تھاجسے آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے اس پروگرام کے تحت صوبے کے تقریبا 56لاکھ افراد جوبینظر انکم سپورٹ پروگرام سروے کے تحت غریب قرار پائے تھے کو40کلو گرام آٹے پر 10روپے فی کلو گرام اور 5کلو گرام گھی پر 40روپے فی کلو ماہانہ خصوصی رعایت دی جائے گی ان خاندانوں کو حکومت کی جانب سے ماہانہ 600روپے مالیت کے ووچر جاری ہونگے جن سے وہ قریبی یو ٹیلیٹی سٹورسے یہ اشیاء سستے داموں خرید سکیں گے اس کے علاوہ اکتوبر 2014سے صوبائی حکومت نے ہر غریب گھرانے کے سربراہ کے لئے بیمہ پالیسی کا بھی انتظام کیا ہے جسکے تحت حادثاتی موت پر ایک لاکھ روپے اور طبعی موت کی صورت میں 50ہزار روپے پسماندگان کو ادا کئے جائینگے صوبائی حکومت ان خاندانوں کے لئے ہیلتھ پالیسی کے اجراء پر بھی غور کر رہی ہے وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں سستا آٹا اور گھی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے
جس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ تقریب میں ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، صوبائی وزراء اور اعلیٰ حکام کے علاوہ تاجر برادری اور عمائدین شہر نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ حکومت نے گزشتہ سال الیکشن میں واضح کامیابی کے بعد حکومت تشکیل دی اورصوبے کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا تو معلوم ہو ا کہ گزشتہ حکمرانوں کی کرپشن، لوٹ مار اوراقرباء پروری نے ہمارے انداز ے سے بھی زیادہ نظام حکومت کو بری طرح متاثر اور کمزور کیا تھا صوبے کو جن مشکلات اوربحرانوں کا سامنا تھاان میں امن و امان کی بری حالت، سرکاری محکموں اور اداروں کی کمزوری، غربت اور بے روزگاری، عام آدمی کی معاشی حالت کی ابتری، حکومتی وسائل کی کمی، توانائی کا بُحران، افغان مہاجرین اورIDPs کا بوجھ اور جرائم میں اضافہ نیز قدرتی آفات سے تبا ہ ہونے والے انفراسٹرکچر کی زبوں حالی شامل تھے ہماری اتحادی حکومت نے اقتدار سنبھالتے ہی صوبے کے مالی وسائل کا تفصیلی جائزہ لیا تو یہ بھی معلوم ہو ا کہ وسائل موجود تھے مگرکرپشن کے باعث ان کا بیدریغ ضیاع ہوا جبکہ ان فنڈز کے صحیح اور شفاف استعمال سے ہم صوبے کی معاشی حالت کو بہتر کرسکتے تھے اللہ تعالیٰ نے ہمارے صوبے کو بیش بہا قدرتی وسائل سے مالا مال کیا ہے جن میں پن بجلی کے وسیع امکانات، تیل و گیس کے پوشیدہ قدرتی ذخائر، قیمتی معدنیات،گھنے جنگلات، پر فضا تفریحی مقامات، ثقافتی ورثہ،راہداری برائے تجارت وسطی ایشیاء اور محنت کش افرادی قوت کی بہتات شامل ہیں وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ حکومت درپیش مشکلات کے حل اور قیمتی وسائل سے سائنسی بنیادوں پر استفادے کیلئے سنجیدگی سے کوشاں ہے البتہ یہ طویل المیعاد اور وقت طلب کام ہے ہم اپنی اتحادی جماعتوں، اراکین اسمبلی اور عوام کے تعاون سے بہت جلد اس صوبے کومعاشی طورپر خود انحصار ی کی راہ پر گامزن کر دینگے تاکہ آئندہ ہمیں کسی پربھی تکیہ کی ضرورت نہ رہے اس سلسلے میں ہماری حکومت نے تبدیلی کا جو عندیہ دیا تھا اُس کو عملی جامہ پہنانے اور غریب و نادار طبقات کی حالت کو بدلنے کیلئے ہم نے ایسے منصوبے شروع کئے جن کی تکمیل سے صوبے میں غربت کی شرح میں خاطر خواہ کمی ہوگی اورعوام پربراہ راست اور بالواسطہ مثبت اثرات پڑیں گے تعلیم و صحت سمیت تمام سماجی شعبوں میں ہمارے فلاحی اقدامات کے سب معترف ہیں جن میں طلبہ کو انٹرمیڈیٹ کی سطح تک مفت درسی کتب کی فراہمی جبکہ اس سال 100 مدارس کو باقاعدہ پرائمری سکولوں کادرجہ دیا جارہا ہے،
طا لبات کیلئے میٹرک تک وظائف کا اجراء، ستوری د پختونخوا پروگرام کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی سطح پر نمایاں پوزیشن ہولڈر طلباء وطالبات کیلئے انعامات، اقراء فروغِ تعلیم ووچرسکیم کے تحت نادار طلباء کی مدد، صوبے میں کینسر ،پولیو، پیپاٹائٹس، تھیلی سیمیا،شوگر،ملیریا ، ڈینگی بخار اور ٹی بی سمیت موذی امراض کی روک تھام کیلئے موثرکام کا آغاز، پشاور کے تمام بڑے اور ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں میں ایمرجنسی خدمات کی یقینی فراہمی، صوبے کے 4 اضلاع مردان، مالاکنڈ، چترال اور کوہاٹ میں غریب گھرانوں کیلئے ہیلتھ اِنشورنس سکیم کا آغاز، دور دراز علاقوں میں صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کیلئے موبائل ہیلتھ سروس کا آغاز، تنظیم للسائل والمحروم پروگرام کے تحت صوبے میں تقریباً 50ہزار مریضوں کا مفت علاج، 7ہزار طالب علموں کو وظائف اور14سو غریب نوجوانوں کو مختلف ہنر سکھانے کا بندوبست، صوبے میں سستے بچت بازار قائم کرنے کے اقدامات، جامع منصوبہ بندی کے تحت پشاور ماس ٹرانزٹ اور شہر کی خوبصورتی و بحالی پر کام کا آغاز نیز تمام ڈویثرنل ہیڈکوارٹر شہر وں کی خوبصورتی و بحالی کیلئے اقدامات، 18سے 25سال تک کی عمر کے نوجوانوں کیلئے محکمہ محنت اور فنی تعلیم کے تحت فنی تربیت کے پروگراموں کا اجراء، نوجوانوں کو کاروبار کی ترغیب دینے کیلئے یوتھ چیلنج فنڈ پروگرام کا انتظام اور نوجوانوں کوخود کفالت سکیم کے تحت بلا سود قرضے کی فراہمی شامل ہیں انہوں نے کہا کہ صوبے کو توانائی بحران کا سامنا ہے توانائی کے منصوبوں کیلئے صوبے میں 8 پن بجلی گھر تعمیر ہونگے جن سے 59میگاواٹ بجلی پیدا ہوگی
بجلی سے محروم دیہات کو روشن کرنے کیلئے شمسی اور متبادل ذرائع کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے جبکہ آبنوشی کی سکیموں کوشمسی توانائی سے چلانے پر بھی کام شروع کیا گیا ہے اسی طرح 356 چھوٹے پن بجلی گھر وں کی تعمیر پر کام کا آغاز کیا جا رہا ہے جبکہ مرکز سے صوبے کی اضافی گیس کے استعمال کی این او سی ملنے کے بعد چھوٹے تھرمل بجلی گھر قائم کرکے مقامی صنعتوں کو سستی بجلی مہیا کرنے کے پروگرام پر عملدرآمد کا آغاز بھی کیا جائے گا پرویز خٹک نے کہا کہ نظام کی تبدیلی نیز میرٹ، قانون اور انصاف کی بالا دستی کے جو وعدے ہم نے الیکشن کے دوران عوام سے کئے تھے وہ ہم نیک نیتی سے سر انجام دینگے تاکہ ہم اللہ تعالیٰ اور پاکستان کے عوام کے سامنے سرخرو ہوں اور آئندہ نسلوں کے لئے بھی ایک تاریخ رقم کر یں۔
مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 23 جولائی 2014 کی مزید خبریں
-
پی سی بی آئین میں گورننگ بورڈ طاقت کا سرچشمہ بن گیا ،چیئرمین کو منتخب اور اسے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہٹا بھی سکے گا،وزارت بین الصوبائی رابطہ کمیٹی نے پی سی بی حکام کی مشاورت سے بورڈ کا 27 صفحات ... مزید
-
ریال میڈرڈ نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی جیمز رودریگس کو خرید لیا ، کولمبیا کے 23سالہ فارورڈ نے ریال میڈرڈ کے ساتھ چھ سالہ معاہدے پر حامی بھر لی ،رودریگس کو کلب نے 8کروڑ یور و میں خریدا جس کے ... مزید
-
آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ،آسٹریلوی ٹیم پہلی ، جنوبی افریقہ دوسرے ، اور پاکستان تیسرے نمبر پر براجمان ہے ، جنوبی افریقہ سری لنکا کیخلاف میچ ڈرا کرنے پر پہلے پوزیشن پر آجائے گی ،بیٹنگ ... مزید
-
حکومت کی تمام ترکوششوں کے باوجود نندی پور پاور پلانٹ مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام ،پلانٹ فرنس آئل پر چلنے کے لیے تیار نہیں، بجلی کی فراہمی شروع نہ ہوسکی، ذرائع،پلانٹ ستمبرتک فرنس آئل کے ذریعے بجلی ... مزید
-
پی ایس سی کا گریڈ 16 سے 21 تک کی آسامیوں پر بھرتی کی پالیسی بہتر بنانے کا فیصلہ، اسامیوں کیلئے اگر ایک کیس میں امیدواروں کی درخواستیں 10 سے کم ہونگی تو کمیشن یہ حق محفوظ رکھتا ہے کہ وہ سکریننگ ٹیسٹ (MCQ)کمپوزیشن ... مزید
-
پی ٹی آئی کی اتحادی حکومت اپنا ہر انتخابی وعدہ ایفا کر رہی ہے،پرویز خٹک ، بجٹ میں عوام کوسستے آٹے اور گھی کا خصوصی پیکج دینے کا اعلان کیا تھاجسے آج عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے، بیمہ پالیسی کے تحت حادثاتی ... مزید
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی کردار گلو بٹ کی درخواست ضمانت مسترد
-
عدلیہ مخالف بینرز کیس،سپریم کورٹ نے پولیس کی رپورٹ کو ناکافی قرار دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر جامع رپورٹ طلب کر لی ، گرفتار ملزم کی جسٹس جواد سے کیا دشمنی تھی؟محض گرفتار ملزم کے بیان کو کافی نہیں سمجھا ... مزید
-
ملک بھر میں بجلی کی قلت 7ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی
-
سانگھڑ ، حلقہ پی ایس 81کے 30 پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ گنتی
-
حیدرآباد،شمالی وزیرستان کے متاثرین کی سندھ آ مد کو روکنے کیلئے سندھ بچاؤ کمیٹی کی اپیل پر مختلف علاقوں میں ہڑتال،احتجاجی دھرنا دیا گیا ، حیدرآباد، لطیف آباد کے تمام کاروباری علاقے معمول کے مطابق ... مزید
-
کابل میں فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکہ اور فائرنگ‘3 غیر ملکی مشیر وں سمیت 9 افراد ہلاک ،متعدد گاڑیاں تباہ ،کابل میں ائر پورٹ کے قریب حملے میں 15 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ،طالبان کا دعوی
-
لیبیا ،بن غازی میں فوج اور اسلامی ملیشیا کے درمیان جھڑپیں، 16 افراد ہلاک متعدد ز خمی ،ہلاک ہونے والوں میں تین عام شہری اور ایک مصری باشندہ شا مل
-
جنوبی کوریا: غرقاب کشتی کے مفرور مالک کی لاش برآمد کرلی گئی
-
برطانیہ ،جبری شادیاںِ، لڑکیوں کے جنسی اعضاء کاٹنے کی روک تھام کیلئے نیا قانون لانے کا فیصلہ
-
ملائیشین طیارہ حادثہ ، ہلاک ہونے والوں کی لاشیں خارکیف پہنچا دی گئیں
-
غزہ میں تباہی ، امریکہ فلسطینیوں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر 47ملین ڈالر امداد دیگا،جان کیری ، دفاع کیلئے اسرائیل کی موزوں اور جائز کوششوں کے نتائج کے بارے میں گہری تشویش لاحق ہے،امریکی وزیر خارجہ ... مزید
-
یمن،القاعدہ کی بدعنوان حکام کے ہاتھ کاٹنے کی دھمکی،مشرقی صوبہ حذرالموات میں پمفلٹس تقسیم
-
ویت نام،سمندری طوفان سے 27افراد ہلاک ،7200گھر اور 10300ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوگئیں
-
مکہ مکرمہ ،حرم میں خنجر حملے میں زخمی اہلکار تیزی سے روبہ صحت ہونے لگا،میں چار سال سے بیت اللہ میں سیکیورٹی کے فرائض انجام دیتا رہا، میری کسی کے ساتھ کوئی مخاصمت یا لڑائی جھگڑا نہیں ہوا، تیزی کے ساتھ ... مزید
-
عالمی دباؤ بے اثر ، غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، تازہ بمباری میں مزید 50 فلسطینی شہید، مجموعی شہادتوں کی تعداد 600سے تجاوز ، اسرائیلی فوج کی 5 مساجد اور 1 سٹیڈیم پر بمباری ، 70 سے زائد اہداف کو نشانہ ... مزید
-
عمران خان کی غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں معصوم فلسطینی مسلمانوں کی شہادتوں کی مذمت، ہزاروں زخمیوں کی حالت زار پر انتہائی افسوس کا اظہار،پاکستان میں جمہوریت کے نام پر بادشاہت قائم ہے ، عمران خان ... مزید
-
تحریک انصاف کا لانگ مارچ شارٹ پری مون سون ہے جو برس کے چلاجائے گا ، پرویز رشید،حکومت اپنی جگہ قائم و دائم ہو گی ،عمران خان کے لانگ مارچ کو ایوان کے 342ارکان میں 300کی حمایت حاصل نہیں ہے انہیں پوری قوم ... مزید
-
بھارت کا پاکستانی سم کارڈز کے استعمال کی اجازت دینے پر غور،پاکستان سے بھارت آنے والے شہری دہشت گرد نہیں، بھارتی سیکریٹری تجارت کا وزارت خارجہ کومراسلہ
-
حکومت کا کراچی کے بعد گوادر میں ایل این جی کا دوسرا ٹرمینل بنانے پر غور ،منصوبے کے لیے چین سے مالی معاونت حاصل کی جائیگی
-
وزارت داخلہ اور اس کے تمام ذیلی اداروں ایمانداری اور سخت محنت کے کلچر کو یقینی بنایا جائیگا،چودھری نثار ،وزارت داخلہ کے افسران دوسری وزارتوں اور غیر ملکیوں کے ساتھ رابطہ کے دوران قوانین پر سخت ... مزید
-
فلسطین کی صورتحال پر اسلامی ممالک کی مجرمانہ خاموشی تعجب خیز، سب کچھ ملی بھگت سے ہورہاہے، فضل الرحمن،امہ آگے بڑھے اور مظلوم بھائیوں کے دکھ کا احساس کریں ، اسرائیلی جارحیت رکوانے کیلئے مشترکہ حکمت ... مزید
-
پاکستان نے پاک ایران گیس پائپ لائن پر عملدرآمد کے لیے ایران کو نئی پیشکش کردی
-
انقلاب کے بعد پاکستان تیسری دنیا کے ملکوں کو لیڈ کریگا، طاہر القادری،اسرائیلی انسانیت سوز مظالم پر عالمی برادری کی بے حسی قابل مذمت ہے ،نوجوان و طلبہ انقلاب کے بعد ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے، ... مزید
-
تحریک انصاف نے مجلس وحدت مسلمین کو لانگ مارچ میں شرکت کی دعوت دے دی ، حکومت مخالف ہر سیاسی جماعت سے رابطے کریں گے،شاہ محمود قریشی،مجلس وحدت مسلمین کا لانگ مارچ کا خیر مقدم ، حمایت کا بھی اعلان کر ... مزید
-
وزیراعظم نے ٹرانسمیشن لائنز اور گرڈز کی تعمیر اور سسٹم کی بہتری کے احکامات دیدیئے،منتخب حکومت کو عوام کی تکالیف کا احساس ہے، عابد شیر علی ،بجلی کی طلب و رسد میں فرق کو کم کرنے کیلئے ہنگامی بنیادوں ... مزید
-
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکامی کی کوئی گنجائش نہیں ،ہر قیمت پر یہ جنگ جیتیں گے ،عبدالقادر بلوچ ، دہشتگردی نے معاشرہ تبا ہ اور جنت نظیر سرزمین کو برباد کردیا، دہشتگردوں کا پورے ملک میں پیچھا کرکے ... مزید
-
خواجہ آصف کی تاجکستان کے صدر سے ملاقات،توانائی کے شعبوں میں دو طرفہ تعاون سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال، دونوں ملک توانائی تعاون کیلئے مشترکہ کمیشن قائم کرینگے، ستمبر میں وزیراعظم شریف کے دورے کے ... مزید
-
پیپلزپارٹی نے وفاقی حکومت کی نجکاری پالیسی کے خلاف صوبوں کو متحرک کرنا شروع کر دیا ،نجکاری کے معاملہ کو اسمبلیوں میں زیربحث لائیں اور اس کے خلاف قراردادیں منظورکرائیں،صوبائی حکومتوں کو خط،بعض ... مزید
-
اسلام آباد ہائی کورٹ نے بعض سینئر بیورو کریٹس کی ترقیاں روکنے کے وزیراعظم کے فیصلہ کو کالعدم قرار دیدیا، انہیں سینٹرل سلیکشن بورڈ کی سفارشات پر ترقیاں دینے کا حکم ،قانون سے بالاتر کوئی شخص نہیں،وزیراعظم ... مزید
-
سرتاج عزیز کی زیر صدارت بین الوزارتی اجلاس، شمالی وزیرستان کے بے گھر افراد کی بحالی سے متعلق امور کا جائزہ
-
امریکہ کی آپریشن سے بے گھر افراد کیلئے مزید93 لاکھ ڈالر کی امداد،امریکی اعانت کا حجم ایک کروڑ تہتر لاکھ ڈالر ہوگیا،امریکہ فاٹا میں حکومت پاکستان کی مدد کیلئے تیار ہے،رچرڈ اولسن
-
پاکستان بیورو آ ف شماریات کی امن و امان کی خراب صورتحال کے باعث ملک بھر میں مردم شماری کرانے سے معذرت ،پورے ملک میں ایک ہی وقت میں مردم شماری کرانا ناممکن ہے، فاٹا اور بلوچستان میں سرکاری ملازمین ... مزید
-
ڈی جی رینجرز پنجاب کا ورکنگ باؤنڈری پر اگلے مورچوں کا دورہ،میجر جنرل طاہر جاوید کو پاکستانی چوکی اور سرحدی گاؤں پر حالیہ بلا اشتعال بھارتی فائرنگ کے بارے میں بریفنگ
-
کابل،ائیرپورٹ اور صوبہ پکتیا میں حالیہ حملوں میں آئی ایس آئی ملوث ہے،افغان حکام کا الزام
-
فیصل آباد،لیگی ممبر صوبائی اسمبلی رانا شعیب ادریس سے استعفیٰ لینے کیلئے چارج شیٹ تیار ،گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے
-
شیو سینا کی پاکستان سے مذاکرات کی مخالفت، ساڑھی اورشال کی ڈپلومیسی نہیں چلنے دینگے ، حکومت کنٹرول لائن پر اپنے جوان کی ہلاکت کا بھرپور جواب دے،شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے رات کی صحافیوں سے گفتگو ... مزید
-
وزیراعظم اپنے ذاتی خرچ پرعمرہ کی ادائیگی کیلئے گئے ہیں ،سعدرفیق،عمران خان رمضان میں اللہ کے گھرکے بجائے کرکٹ دیکھنے لندن چلے گئے ،ہرکام پروہ پوائنٹ سکورنگ نہ کریں اورسستی شہرت کے حصول کیلئے عمرے ... مزید
-
این آراومیں طے پایاتھا ملک میں 3عام انتخابات تک مارشل لاء نہیں لگے گا،شہلارضا کا انکشاف ،برطانیہ اورعرب امارات نے حمایت دی تھی ،آصف زرداری وعدے یاددلانے امریکہ گئے ہیں،نجی ٹی وی سے گفتگو
-
بے نظیربھٹوقتل کی ذمہ داری قبول کرنے والاکمانڈرمصطفی ابوزیدشمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں ہلاک ہوگیا،القاعدہ کی تصدیق،حملے میں ہلاک ہونے والے باقی پانچ بھی اہم رہنماتھے،القاعدہ کی ذیلی تنظیم ... مزید
-
28 جولائی کو شوال کا چاند نظر آنے کے واضح احکامات ہیں، چیف میٹرولوجسٹ، اٹھائیس جولائی کو کراچی میں غروب آفتاب سات بجکر بیس منٹ جبکہ غروف قمر آٹھ بج کر چار منٹ پر ہوگا اور 44منٹ میں چاند آسانی سے دیکھا ... مزید
-
قومی کرکٹ ٹیم کے سٹار اور ٹیم مینجمنٹ آئی ڈی پیز کیمپ پہنچ گئے ، آپریشن ضرب عضب کے باعث شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کر کے آنے والے آئی ڈی پیز سے اظہار ہمدردی،4لاکھ روپے امداد کا اعلان ،پوری قوم دلی ... مزید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.