ویت نام،سمندری طوفان سے 27افراد ہلاک ،7200گھر اور 10300ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوگئیں

بدھ 23 جولائی 2014 06:53

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء) ویتنام میں سمندری طوفان راماسون کی وجہ سے شدید موسم کے نتیجے میں 27افراد ہلاک ہوگئے،طوفان سے سیلاب،مٹی کے تودے اور آسمانی بجلی گرنے کے واقعات سامنے آئے ہیں،یہ بات حکام نے کہی۔سیلاب اور طوفان کے کنٹرول سے متعلق قومی کمیٹی کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں سے آنے والے سیلاب سے ملک کا مشرقی حصہ بری طرح تباہ ہوا ہے،جہاں 7200گھر اور 4200ہیکٹرز(10300ایکڑز) رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوگئی ہیں،نقصان کا تخمینہ 6ملین ڈالر کے قریب لگایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

راماسون کا تھائی زبان میں مطلب”گرج چمکنے والا خدا“ہے،یہ اس سے قبل فلپائن اور جنوبی چین میں ٹکرانے سے 100سے زائد افراد ہلاک اور111000گھر تباہ ہوگئے تھے۔ملک کے قومی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یہ1973ء کے بعد سے چین کے جنوبی علاقوں میں ٹکرانے والا طاقتور ترین طوفان تھا اور اس کے ساتھ شدید بارشیں ہوئیں۔طوفان میں پھر چین ویتنام سرحد پر ٹکرانے کے بعد اس کی شدت میں کمی آئی۔ 2013ء میں ویتنام میں ہیان طوفان سمیت15طوفان ٹکرائے تھے جس میں حکام کے مطابق 313افراد ہلاک اوراندازاً 1.4بلین ڈالر کا نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :