ریال میڈرڈ نے گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی جیمز رودریگس کو خرید لیا ، کولمبیا کے 23سالہ فارورڈ نے ریال میڈرڈ کے ساتھ چھ سالہ معاہدے پر حامی بھر لی ،رودریگس کو کلب نے 8کروڑ یور و میں خریدا جس کے بعد وہ دنیا کے چوتھے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں

بدھ 23 جولائی 2014 06:43

سپین (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)سپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ نے فیفا ورلڈ کپ میں گولڈن بوٹ ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی جیمز رودریگس کو فرنچ کلب موناکو سے خرید لیا ہے۔کولمبیا کے 23 سالہ فارورڈ نے ریال میڈرڈ کے اس چھ سالہ معاہدے پر حامی بھر لی ہے۔رودریگس کو میڈرڈ نے آٹھ کروڑ یورو میں خریدا ہے، جس کے بعد وہ دنیا کے چوتھے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

رودریگس نے فیفا ورلڈ کپ کے دوران پانچ میچوں میں چھ گول کیے اور کولمبیا کو کوارٹر فائنل تک پہنچانے میں مرکزی کردار ادا کیا۔انھوں نے گروپ سی کے میچوں میں یونان، آئیوری کوسٹ اور جاپان کے خلاف گول کیے جبکہ یوروگوائے کے خلاف دو گول کیے اور ایک گول برازیل کے خلاف کیا۔رودریگس نے اپنے کریئر کا آغاز اینویگادو کلب سے کیا تھا اور 2009 میں وہ ارجنٹینا کے کلب بینفیلڈ میں شامل ہوئے اور ایک سال بعد پورتو میں شامل ہو گئے۔

متعلقہ عنوان :