کابل میں فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکہ اور فائرنگ‘3 غیر ملکی مشیر وں سمیت 9 افراد ہلاک ،متعدد گاڑیاں تباہ ،کابل میں ائر پورٹ کے قریب حملے میں 15 غیر ملکی فوجی ہلاک ہوئے ،طالبان کا دعوی

بدھ 23 جولائی 2014 06:52

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔23جولائی۔2014ء)افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ائر پورٹ کے قریب خودکش دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں تین غیر ملکی مشیروں سمیت 9افراد ہلاک ہوگئے جبکہ طالبان نے حملے میں 15 غیر ملکی فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔پولیس کے مطابق خودکش حملہ کابل انٹرنیشنل ائرپورٹ کے باہر کیا گیا جو نیٹو فورسز کا بڑا آپریشنل بیس بھی ہے۔

(جاری ہے)

خودکش حملے میں 4 افراد ہلاک ہوئے جن میں تین غیرملکی مشیر اور ان کا مترجم شامل ہیں۔ افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے اور دعویٰ کیا ہے کہ اس میں کم از کم 15 اتحادی فوجی ہلاک و زخمی اور متعدد گاڑیاں تباہ ہوئیں۔ دریں اثناء مشرقی صوبہ لغماز میں مسلح طالبان نے شہریوں کی ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ حملے میں پانچ شہری ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :