تائیوان ، مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران رہائشی عمارتوں پرگرکرتباہ 51افرادہلاک،7زخمی ،ہلاکتوں میں مزیداضافے کاخدشہ

جمعرات 24 جولائی 2014 08:30

تائپے(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)تائیوان میں مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران رہائشی عمارتوں پرگرکرتباہ ہونے سے 51افرادہلاک،7زخمی ہوگئے ،ہلاکتوں میں مزیداضافے کاخدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تائیوان میں مسافرطیارہ ہنگامی لینڈنگ کررہاتھاکہ اسی دوران پینگوکاوٴنٹی میں رہائشی عمارتوں پرگرکرتباہ ہوگیاجس کے باعث طیارے میں سوار51مسافرہلاک اور7زخمی ہوگئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق طیارے کے عمارتوں پرگرنے سے آبادی میں بھی نقصان ہواہے اورہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ہے ۔