راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،پولیس نے پشاور سے آنے والی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ لی،دو ملز مان گرفتار ‘ گاڑی سے بڑی ٹیلیسکوپ‘ چار کلوگرام چرس اور 45 ہزار گولیوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

جمعرات 24 جولائی 2014 08:29

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء) راولپنڈی میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا‘پولیس نے پشاور سے آنے والی اسلحے سے بھری گاڑی پکڑ کر دو ملزموں کو گر فتار کرلیا‘ گاڑی سے بڑی ٹیلیسکوپ‘ چار کلوگرام چرس اور 45 ہزار گولیوں سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ پشاور سے اسلحے سے بھری کرولا گاڑی راولپنڈی چکری انٹرچینج سے پنجاب میں داخل ہوئی ہے جس پر تھانہ چونترہ نے چکری انٹرچینج پر گاڑی کو روک لیا۔

تلاشی لینے پر گاڑی سے 4 کلوگرام چرس‘ 19 بوتلیں شراب‘ 2 ٹیلی سکو پ‘ 23 بندوقیں‘ 200 پستول‘ پستول کی 45 ہزار اور کلاشنکوف کی 2 ہزار گولیاں برآمد کرکے 2 ملزموں اسرار اور نور زمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزم نور زمان کوہاٹ اور اسرار چارسدہ کا رہائشی ہے۔

متعلقہ عنوان :