نائجیریا میں خود کْش بم حملہ، کم از کم 25 افراد ہلاک

جمعرات 24 جولائی 2014 08:31

ابوجاہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)نائجیریا کے شمالی شہر کادونا میں بْدھ کے روز تازہ ترین خود کْش بم حملے میں کم از کم 25 افراد کی ہلاکت کی اطلاع ملی ہے ، پولیس حکا کے مطابق بظاہر یہ حملہ عسکریت پسند گروپ بوکو حرام پر تنقید کرنے والے ایک عالم کو نشانہ بنا کر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

کادونا کے پولیس چیف عمر شیہو کے بقول،" ہم نے جس بم دھماکے کو ریکارڈ کیا ہے وہ غالباً عالم شیخ داہیرو باوٴچی کے قافلے پر کیا گیا تھا تاہم وہ بغیر کسی نقصان کے اس حملے میں محفوظ رہے"۔ پولیس چیف نے تا حال 25 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :