وفاقی وزیر اطلاعات سے کیبل آپریٹر ایسوسی یشن کے وفد کی ملاقات،شکایات کے انبار لگا دئیے ، وفاقی وزیر کی متعلقہ حکام کو شکایا ت دور کرنے کی ہدایت

جمعرات 24 جولائی 2014 08:29

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت سنیٹر پر ویز رشید سے کیبل آپریٹر ایسوسی یشن کے وفد کی ملاقات کی جس میں شکایات کے انبار لگا دئیے وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو شکایا ت دور کرنے کی ہدایت کر دی ہے بدھ کو وفاقی وزیر اطلاعات ونشریا ت نے کیبل آپریٹر کے وفد سے ملاقات کی جس میں ایسوسی ایشن کے وفد نے وفاقی وزیر کے سامنے پیمرا حکام کے خلاف اور فیلڈمیں درپیش مشائل سے اگاہ کیا وزیر اطلاعات نے متعلقہ حکام کو مسائل حل کر نے کی ہدایت کر دی ہے اور وفد کو وفاقی وزیر نے یقین دہانی کرائی کہ کیبل آپریٹر زکی مشکلات کو حکومت سنجیدہ لے گی تاکہ کیبل اپریٹر کو آئند کسی قسم کی مشکلات پیش نہیں آئیں گی حکومت ہنگامی بنیا دوں مسائل حل کر ے گی

متعلقہ عنوان :