اسرائیل کے گذشتہ دو ہفتوں کے دوران غزہ میں تین ہزار سے زائد اہداف پر حملے ، عسکریت پسندوں نے اڑھائی ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل پر داغے جن میں ساڑھے تین سو کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا ،ترجمان اسرئیلی فوج کا دعویٰ

جمعرات 24 جولائی 2014 08:30

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء) اسرائیل نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران غزہ میں تین ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اعداد و شمار بتاتے ہوئے کہا کہ اس دوران عسکریت پسندوں نے ڈھائی ہزار سے زائد راکٹ اسرائیل پر داغے، جن میں ساڑھے تین سو کو فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا جبکہ تقریباً چودہ سو ویران مقامات پر گرے۔

(جاری ہے)

غزہ میں23 سرنگوں کا پتہ لگایا گیا ہے جن میں سے اب تک صرف چھ کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ اسرائیل کے بقول بارودی مواد نصب ہونے کے خطرہ کی وجہ سے سرنگوں کو تباہ کرنے میں وقت لگے گا۔

متعلقہ عنوان :