سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری ٹربیونل نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام پولیس افسران کو جرح کے لئے طلب کر لیا

جمعرات 24 جولائی 2014 08:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری ٹربیونل نے آپریشن میں حصہ لینے والے تمام پولیس افسران کو جرح کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔ ان افسران میں سابق ڈی آئی جی اور 9 ایس پیز شامل ہیں۔ آئی ایس آئی نے پولیس اور دیگر شخصیات کے فون نمبرز کے تجزیے کا ریکارڈ ٹربیونل میں پیش کر دیا۔

(جاری ہے)

سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری ٹربیونل کی کارروائی شروع ہوئی تو اسپیشل برانچ نے وقوعہ کے فوری بعد حکومت کو بھیجی گئی رپورٹ پیش کر دی۔

آئی ایس آئی اور آئی بی کی جانب سے کوئی رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آئی ایس آئی اسد علی خان نے ٹربیونل کو بتایا کہ آئی ایس آئی نے وقوعہ کے فوری بعد نا کوئی رپورٹ تیار کی نا کسی نے رپورٹ مانگی۔ ٹربیونل نے سانحہ ماڈل ٹاؤن سے قبل آئی جی پولیس پنجاب کی اچانک تبدیلی کے محرکات جاننے کیلئے وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ سے رپورٹ طلب کر لی۔ ٹربیونل کی مزید کارروائی کل ہو گی۔

متعلقہ عنوان :