غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جنگی جرائم تک پہنچ سکتی ہیں،نوی پلے ،اقوام متحدہ انسانی حقوق کی سربراہ کی حماس کی جانب سے اندھا دھند راکٹ حملوں کی بھی مذمت

جمعرات 24 جولائی 2014 08:32

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی سربراہ نوی پلے نے بدھ کے روز کہا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں جنگی جرائم تک پہنچ سکتی ہیں جبکہ فلسطینی حماس مزاحمت کاروں کی جانب سے اندھا دھند راکٹ حملوں کی بھی مذمت کی ہے۔

(جاری ہے)

پلے نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں اسرائیل کے غزہ پر حملے پر ہونیوالے ہنگامی اجلاس کے دوران حملوں میں بچوں سمیت فلسطینی عام شہریوں کی ہلاکت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس بات کا ٹھوس امکان دکھائی دے رہا ہے کہ عالمی قوانین کی اس انداز میں خلاف ورزی ہو رہی ہے کہ یہ جنگی جرائم کی حد کو چھو سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بچے اور دیگر شہریوں کو بھی راکٹ حملوں کے خوف کے بغیر زندہ رہنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر حماس اور دیگرمسلح فلسطینی گروپوں کی جانب سے شہری علاقوں پر اس قسم کے اندھا دھند حملوں کے دوران ہدف اور حفاظتی اصولوں کا واضح طور پرخیال نہیں رکھا جارہا۔

متعلقہ عنوان :