عراق، پولیس چیک پوائنٹ پر خودکش کار بم دھماکے میں 23افراد ہلاک ،40سے زائد زخمی

جمعرات 24 جولائی 2014 08:32

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء)عراقی دارلحکومت بغداد میں ایک پولیس چیک پوائنٹ پر خود کش کاربم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 23افراد ہلاک اور 40سے زائد زخمی ہو گئے ، یہ بات پولیس اور طبی ذرائع نے بتائی ہے ۔خود کش بمبار نے آتش گیر مواد سے بھری ہوئی گاڑی قدیمیہ کے شمال مغربی مضافات کے داخلی راستے سے ٹکرا دی ، یہ بات ایک پولیس کرنل اور وزارت داخلہ کے اہلکار نے بتائی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس اور میڈیکل ذرائع کے مطابق ، جنہوں نے زخمیوں کی تعداد 40سے زائد بتائی ہے ، ہلاک ہونیوالوں میں کم ازکم پانچ افراد پولیس اہلکار ہیں جبکہ زخمیوں میں آٹھ پولیس اہلکار شامل ہیں ۔شیعہ آبادی کے اکثریت والا مضافاتی علاقہ قدیمیہ سنی اکثریت والے کاظمیہ سے دریائے تگرس کے پار واقع ہے اور جب ملک میں فرقہ وارانہ کشیدگی عروج پر ہوتی ہے تو اسے مسلسل نشانہ بنایا جاتا ہے ۔اس مضافاتی علاقے ، جہاں شیعوں کی مقدس ترین زیارتوں میں سے ایک زیارت ہے ، کا نام اسلام کے اس مسلک کے 12 اماموں میں سے ساتویں امام موسیٰ کاظم کے نام پر رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :