نوشہرہ، افطاری کے دوران بچوں کی آپس کی لڑائی، بھائی نے فائرنگ کرکے بھائی کو قتل کردیا

جمعرات 24 جولائی 2014 08:29

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔24جولائی۔2014ء )جہانگیرہ ڈھیری خٹک میں افطاری کے دوران بچوں کی آپس کی لڑائی، بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا فائرنگ سے ملزم کا اپنا بیٹا بھی زخمی ملزم واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا

پولیس سٹیشن اکوڑہ خٹک میں رپورٹ درج کرتے ہوئے طارق حسین ولد محمد سکنہ ڈھیری خٹک نے بتایا کہ وہ گھر میں موجود تھا کہ افطاری کے دوران گھر کے بچے آپس میں کسی بات پر لڑ پڑے جس پر بھائی اقبال حسین نے پستول نکال کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس سے شاہ حسین ولد محمد حسین فائرنگ سے لگ کر جاں بحق ہوگئے ملزم کی فائرنگ سے ان کا بیٹا زوہیب ولد اقبال حسین شدید زخمی ہوگیا جنہیں تشویشناک حالت میں پشاور ایل آر ایچ ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ملزم واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا اکوڑہ خٹک پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

متعلقہ عنوان :