شہزادہ ولیم ایمبولینس ہیلی کاپٹر پائلٹ کا پیشہ اپنانے کو تیار، آئندہ موسم بہار میں شہزادہ ولیم ایمبولینس ہیلی کاپٹر اڑانے کا فن سیکھیں گے

ہفتہ 9 اگست 2014 04:53

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء)برطانوی شہزاد ولیم ڈیوک آف کیمبرج ساڑھے سات سال فوج میں خدمات انجام دینے کے بعد اب پیش آئند ستمبر سے ریسکیو ہیلی کاپٹر کے پائیلٹ کا پیشہ اختیار کرنے کی تیاری کر رہے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق لندن میں کنگسٹن ہاوٴس کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پیش آئندہ موسم بہار میں شہزادہ ولیم ایمبولینس ہیلی کاپٹر اڑانے کا فن سیکھیں گے۔

اس دوران اْنہیں مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔فرانسیسی خبررساں ا دارے کے مطابق شہزادہ ولیم پچھلے ساڑھے سات سال فوج میں مختلف نوعیت کی پیشہ وارانہ خدمات انجام دیتے رہے ہین۔ اس دوران آخری تین سال انہوں نے شاہی گارڈز کے ہمراہ ویلز کے جزیرہ انگلیسی میں ہیلی کاپٹر اڑانے کی تربیت حاصل کی۔

(جاری ہے)

ہیلی کاپٹر اڑانے کی مشق کرنے کے بعد اب 32 سالہ شہزادہ ولیم"ایسٹ انگلین ایئر ایملینس" نامی ایک فلاحی تنظیم سے وابستہ ہو جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شہزادہ ولیم کو فوج اور دیگر پیشوں کی مہارت دلوانے کا مقصد انہیں ہر قسم کے ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت سے بہرہ ور کرنا ہے۔ فلاحی ادارے کے ساتھ وابستگی کے دوران شہزادے کو عارضہ قلب کے شکار مریضوں اور ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والوں کی طبی امداد کی تربیت بھی فراہم کی جائے گی۔شاہی محل کے ترجمان کے مطابق شہزادہ ولیم اپنی زندگی کا نیا باب شروع کرنے کے لیے تیار ہیں۔

حال ہی میں خود شہزادہ ولیم نے بھی انکشاف کیا تھا کہ وہ اپنی تنخواہ میں سے 40 ہزار آسٹریلوی پاوٴنڈ کی رقم فلاحی ادارے کو عطیہ کریں گے۔ریسکیو ایمبولینس ہیلی کاپٹر اڑانے کی تربیت میں شہزادہ ولیم کو ماہر ہواباز ٹریننگ دیں گے۔ کئی ماہ کے تربیتی کورس کے بعد شہزادہ اپنا پرائیویٹ ہیلی کاپٹر اڑانے کا لائسنس بھی حاصل کریں گے۔ شاہی ترجمان کے مطابق ایمبولینس ہیلی کاپٹر اڑانے کی مشق میں شہزادہ ولیم فوجی ہیلی کاپٹر اڑانے کے فن کو بھی استعمال کریں گے۔

متعلقہ عنوان :