عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور واورینکا کو روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست ہو گئی

ہفتہ 9 اگست 2014 04:37

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) عالمی نمبر ایک نوواک جوکووچ اور واورینکا کو روجرز کپ ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ عالمی نمبر تین روجر فیڈرر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔ٹورنٹو میں جاری اے ٹی پی سنگلز ایونٹ کے تیسرے راوٴنڈ میں دفاعی چیمپئن نووواک جوکووچ فرانس کے جوویلفریڈ سونگا کے مدمقابل ہوئے۔ سربین اسٹار جوکووچ کو فرانسیسی حریف سے یکطرفہ مقابلے کے بعد اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

جوویلفریڈ سونگا کو اسٹریٹ سیٹس میں چھ دو اور چھ دو سے فتح حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

مینز سنگلز کے ایک اور میچ میں سوئٹزرلینڈ کے روجر فیڈرر نے کروشیا کے مارین کلک کو کانٹے کے مقابلے کے بعد شکست دی سترہ بار کے گرینڈ سلیم چیمپئن روجر فیڈرر کی فتح کا اسکور سات چھ ، چھ سات اور چھ چار رہا۔ سوئزرلینڈ ہی کے واورینکا کو بھی جنوبی افریقہ کے کیون اینڈرسن سے اپ سیٹ شکست ہو گئی۔ کیون اینڈرسن نے سوئس اسٹار کو سات چھ اور سات پانچ سے زیر کر کے اگلے راوٴنڈ میں جگہ بنائی۔ بلغاریہ کے دمتروف نے اسپین کے ٹومی روبرڈو کو دلچسپ مقابلے کے بعد شکست دی جبکہ کینیڈا کے میلوس راؤنک بھی فرانس کے جولین کو ہرا کر اگلے راوٴنڈ میں پہنچے۔ -

متعلقہ عنوان :