یورو گوئے کے فٹبالر نے اپنی سزا کیخلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کرلیا

ہفتہ 9 اگست 2014 04:37

مونٹے وڈیو (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) یوروگوئے کے ڈریکولا فٹ بالر نے اپنی سزا کے خلاف کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کرلیا۔فٹ بال کے ڈریکولا نے پھر سے سوکر میں انٹری مارنے کیلئے پر تول لیے۔ یوروگوئے کے فٹ بالر نے کھیل میں واپسی کیلئے، معافی کا راستہ اختیار کرلیا۔ سواریز نے پہلے سوشل میڈیا پر چلی کے کھلاڑی کو کاٹنے کی معافی مانگی۔

(جاری ہے)

پھر فیفا کی سزا سے بچنے کے لیے کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت سے رابطہ کرلیا، آج سوئس کورٹ آف آربیٹیشن میں لوئس سواریز کی معافی کی اپیل پر سماعت ہوگی۔ سوئس کورٹ نے بھی سورایز کے کیس کی سماعت فاسٹ ٹریک پر کرنے کی حامی بھرلی۔ورلڈکپ میں یوروگوئے اور چلی کے درمیان میچ میں حریف کھلاڑی کو کاٹنے کے جرم میں فیفا نے سواریز پر نو انٹرنیشنل میچوں سمیت چار ماہ کی پابندی لگادی تھی۔