پی سی بی آئین کیخلاف درخواست پرعبوری حکم جاری، درخواست گزار کو 17اگست تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیدیا ، وضاحت کی جائے کہ آخر عدالت سے حقائق کیوں چھپائے گئے،اس طرز کی بدنیتی پر مبنی درخواستوں کے باعث عوام تک انصاف کا حصول ناممکن ہو جاتا ہے، عبوری حکم

ہفتہ 9 اگست 2014 04:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی آئین کیخلاف درخواست پرعبوری حکم جاری کرتے ہوئے درخواست گزار کو 17 اگست تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی سی بی آئین کیخلاف درخواست پر درخواست گزار کو 17 اگست تک بیان حلفی جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ بیان حلفی میں وضاحت کی جائے کہ آخر عدالت سے حقائق کیوں چھپائے گئے،اس طرز کی بدنیتی پر مبنی درخواستوں کے باعث عوام تک انصاف کا حصول ناممکن ہو جاتا ہے،اس طرز کی درخواستیں نہ صرف ملک کا تشخص خراب کرتی ہیں بلکہ بلاوجہ کیسز کی تعداد بھی بڑھ جاتی ہے،عبوری حکم میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر درخواست گزار کا بیان حلفی تسلی بخش نہ ہوا تو بھاری جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ توہین عدالت کی کارروائی بھی کی جا سکتی ہے، عبوری حکم میں کہا گیا ہے کہ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے حقائق بتانے کے باوجود بھی درخواست گزار نے کوئی وضاحت نہیں دی، سپریم کورٹ پہلے ہی اس آئین کے حوالے سے اپنی آبزرویشن دے چکی ہے، کیس کی سماعت انیس اگست تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :