سینیٹر پرویز رشید اور تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کے درمیان طنز مزاح،وزیر اطلاعات جاوید ہاشمی کے ساتھ پارٹی ورکر سے ووٹ شیر کو دینا،مخدوم پچھلی دفعہ بھی شیر کو ووٹ دیا تھا کیونکہ کارکن جانتے ہیں شیر کون ہے

ہفتہ 9 اگست 2014 04:48

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید اور تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی کے درمیان طنز مزاح۔وزیر اطلاعات جاوید ہاشمی کے ساتھ پارٹی ورکر سے ووٹ شیر کو دینا۔مخدوم پچھلی دفعہ بھی شیر کو ووٹ دیا تھا کیونکہ کارکن جانتے ہیں شیر کون ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کی راہداری میں وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کی مخدوم جاوید ہاشمی سے ملاقات ہوگئی۔

ہاشمی صاحب آپ نے وزن کیسے کم کیا ہے ۔جاوید ہاشمی نے کہا کہ آپ بھی خوبصورت ہوگئے ہیں جس پر زور دار قہقہ لگا۔مخدوم صاحب میرے حلقہ کا بندہ اس کا کام کردیں ،وفاقی وزیر جو حکم کی تعمیل ہوگی۔سینیٹر پرویز رشید نے کارکن سے کہا کہ آپ نے ووٹ شیر کو دینا ہے جس پر جاوید ہاشمی نے کہا کہ پچھلی دفعہ بھی شیر کو دیا تھا انہیں معلوم ہے کہ شیر کون ہے جس پر زور دار قہقہ لگا ۔