غزہ پھر خونی دریا کے کنارے پر آن پہنچا ‘72گھنٹے کی اعلانیہ جنگ بندی ختم ، اسرائیل کی جنگ بندی میں توسیع کی تجویزحماس نے مسترد کردی

ہفتہ 9 اگست 2014 04:50

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9اگست۔2014ء)غزہ پھر خونی دریا کے کنارے پر آن پہنچا ہے۔72گھنٹے کی اعلانیہ جنگ بندی ختم ہوگئی۔ اسرائیل کی جنگ بندی میں توسیع کی تجویزحماس نے مسترد کردی۔اسرائیل کی جانب سے4 ہفتوں تک غزہ کو خون میں نہلانے اور ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کرنے کے بعد مصر کی پیشکش پر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی عمل میں آئی۔

(جاری ہے)

72 گھنٹوں کی جنگ بندی ختم ہوگئی،اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ عبوری جنگ بندی کی مدت میں غیر معینہ عرصے کے لیے توسیع پر تیار ہے۔

حماس کے رہنماوں کا کہناہے کہ قاہرہ میں غزہ جنگ بندی مذاکرات میں اسرائیل نے ان کے مطالبات ماننے سے انکار کردیا ہے ،وہ اسرائیل کی کسی چال میں نہیں آئیں گے۔اسرائیلی حملوں میں اب تک 2ہزار کے قریب فلسطینی شہید ہوچکے ہیں ، جن میں 429 معصوم بچیبھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :